گزشتہ دنوں گیریژن پبلک لائبریری ملتان میں آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ کی ایک پروقار تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی، جس میں کمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریزنے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔اس تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ آرمڈ ڈویژن اور مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے بھی شرکت کی، جو پاک فوج اور تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط تعلق اور نوجوانوں کی ترقی میں مشترکہ دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔
تقریب کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کورنے طلباء سے ایک خصوصی نشست میں تفصیلی گفتگو بھی کی، جس میں انہوں نے قومی سلامتی، جدید میڈیا، اور نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔اپنے خطاب میں کمانڈر ملتان کورنے کہا ''پاکستان کی موجودگی ہی ہماری شناخت ہے، اور ہر نوجوان کا فرض ہے کہ وہ اپنے عمل اور سوچ کو ملکی مفاد سے ہم آہنگ کرے۔ محنت، خوداعتمادی اور قومی بیانیے کی مضبوطی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ''طلباء نے تقریب کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسے سیشنز مستقل بنیادوں پر منعقد کیے جائیں ۔
تقریب کے اختتام پر کمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کورنے آئی ایس پی آر انٹرن شپ کے کامیاب شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔یہ انٹرن شپ پروگرام طلباء کے لیے ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ثابت ہوا، جس نے انہیں قومی بیانیے، جدید میڈیا کی اہمیت اور قومی سلامتی کے معاملات پر ایک نئی بصیرت فراہم کی۔
تبصرے