گزشتہ دنوں ملٹری کالج جہلم میں کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جو اپنی نوعیت کی ایک منفرد اور پُرجوش تقریب تھی۔موسیٰ ہال میں تقریب کا با قاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت کیڈٹ منصف نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد صدر بزمِ ادب محمد تساول نے تقریب کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے اور مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی ۔ کیڈٹ عبد الحنان اور کیڈٹ حمزہ نے اپنی تقاریر میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور وہاں پر ہونے والے ظلم وبربریت کا ذکر کیا ۔ کیڈٹس نے کشمیری ''نغمے ماں کشمیر تو جنت ہے نا''اور ''میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اِک دن'' پیش کرکے حاضرین سے خوب دادِتحسین سمیٹی۔
کمانڈنٹ ملٹری کالج جہلم بریگیڈیئر عمران صدیق نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کشمیریوں کے جذ بہء جدوجہدِ آزادی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارت کے ظلم وستم سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔آخرمیں اس پر وقار تقریب کا اختتام قومی ترانے اور قومی نعروں سے ہوا۔
تبصرے