گزشتہ دِنوں کمانڈر کراچی کورلیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیرنے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پنوں عاقل،گابر، سوریاں اور رحیم یار خان چھائونیوں کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر کوہیڈکوارٹرز کی تربیتی سرگرمیوں، انتظامی امور اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے پیش رفت پربریفنگ دی گئی۔
کورکمانڈر نے وہاں تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے شہدا کے خاندانوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے جاری خصوصی پیکیجز اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کورکمانڈر نے ڈویژنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور روزمرہ تربیت کے حوالے سے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ کورکمانڈر کا کہنا تھا کہ ہمارے شیردل جوان اس ملک و ملت کا طرہ امتیاز ہیں۔ انہوں نے شہدا اور ان کے لواحقین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیوں کی بدولت یہ پاک سر زمین دنیامیں اپنا لوہا منواچکی ہے۔
دریں اثنا کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے سی ایم ایچ پنوں عاقل میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور طبی سہولیات کی توسیع کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
قبل ازیں کورکمانڈر کی آمد پر، جنرل آفیسرکمانڈنگ پنوں عاقل، میجر جنرل شہر یارقریشی نے ان کا استقبال کیا۔
تبصرے