گزشتہ دنوں ملتان کور کے زیر اہتمام پاک فوج کی جانب سے رورل ہیلتھ سنٹر لدھانہ، ڈسٹرکٹ لیہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مقامی آبادی کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم، جس میں ماہرین امراضِ نسواں، امراضِ قلب، بچوں کے امراض، ناک، کان، گلا، امراضِ چشم، نفسیات اور دیگر طبی ماہرین شامل تھے، نے مریضوں کو معیاری طبی مشاورت اور علاج فراہم کیا۔ کیمپ میں آنے والے مریضوں کو طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیسٹ اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ بچوں، بزرگوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے اس کیمپ سے استفادہ کیا۔علاقہ مکینوں نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ پاک فوج ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش رہتی ہے۔
تبصرے