گزشتہ دنوں کمانڈر سدرن کمانڈ اورملتان کور لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریزنے جنرل آفیسر کمانڈنگ (GOC) آرمی ایوی ایشن کے ہمراہمظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا اور آرمی ایوی ایشن گروپ 2025کی پہلی ششماہی تربیتی فضائی فیلڈ فائر مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کوتربیتی مشقوںکے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں، آرمی ایوی ایشن کے جنگی پائلٹس نے مختلف فائر کے ساتھ پرواز کے مختلف طریقوں اور نقل و حرکت کی تکنیک کا مظاہرہ کیا۔ آخر میں کمانڈر نے پائلٹس کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے تربیتی معیار اوربلند حوصلے کی تعریف کی۔
تبصرے