پی اے ایف کی تمام بیسوں (bases) اور تنصیبات پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دن بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز فجر کے بعد پاکستان اور عالم اسلام کی یکجہتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائوںسے ہوا۔
یوم پاکستان کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے عظیم شاعر اور فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے ستلج رینجرز سے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی، ایئر آفیسر کمانڈنگ، پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی، کورنگی کریک نے پاک فضائیہ کے سربراہ، پاک فضائیہ کے افسران، ایئر مین اور سویلینز کی جانب سے علامہ اقبال کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
تبصرے