گزشتہ دنوں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے میجر جنرل برخونوف احمد جمالووچ کی قیادت میں نائب وزیر دفاع اور جمہوریہ ازبکستان کی فضائیہ کے کمانڈر ائیر ڈیفنس فورسز نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ فوجی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں، ایرو اسپیس ڈومینز میں مشترکہ تربیت اور تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے میجر جنرل برخونوف احمد جمالووچ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی اور یقین دلایا کہ پی اے ایف ازبک فضائیہ کے اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مینٹیننس اور عملے کی تکنیکی تربیت کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ائیر چیف نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دیرینہ مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں جو علاقائی امن و سلامتی سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔
تبصرے