گزشتہ دنوں بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ عزت مآب شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے منظر نامے اور دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی غیر متزلزل کوششوں کی تعریف کی۔
تبصرے