گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بہاولپور چھائونی کا دورہ کیا،جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلو ئوںسے آگاہ کیا گیا۔ افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان کی غیر متزلزل لگن، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سخت تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کا بنیادی ستون ہے اور اسے جدید جنگ کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پاک فوج کے تعریفی وصف کو جاری رکھنا چاہیے۔
اس موقع پرچیف آف آرمی سٹاف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا افتتاح بھی کیا۔
انہوں نے بہاولپور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا کے ساتھ بات چیت کی اور ملک کے نوجوانوں کے سامنے فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اور قومی ترقی میں بامعنی حصہ ڈالنے کے لیے ضروری مہارتوں سے خود کو لیس کریں۔ انہوں نے پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے اہم کردار کی تعریف کی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تقویت دینے والے اقدامات کے لیے فوج کی حمایت کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر بہاولپور کور نے ان کا استقبال کیا۔
تبصرے