گزشتہ دنوں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنمائوں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور متعلقہ سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کے دائرہ کار اور گہرائی کو وسیع کرنے پر زور دیا۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرزپہنچنے پر، تینوں افواج کے ایک چاق چوبند دستے نے معزز مہمان کو 'گارڈ آف آنر' پیش کیا۔
تبصرے