ابو جی لائے انگور
کھا کے انہیں ہم ہیں مسرور
موتیوں جیسے دِکھتے ہیں
کُل عالم میں بکتے ہیں
دیکھ کر بھوک بڑھ جائے
کھانے کو دل للچائے
اس کا پانی طاقت ہے
سب بچوں کی صحت ہے
وٹامنز بھی ہیں اس میں
تیز یہ کرتے ہیں نظریں
کتنا اچھا ہے یہ بھائی
خون کی کر دیتا ہے صفائی
خانم یہ ہے چیز عزیز
ٹھنڈا میٹھا اور لذیذ
تبصرے