درج ذیل اشاروں پر غورکرکے بتائیے کہ یہ قرآن پاک کی کس سورۃ کے بارے میں ہیں۔
1۔ (۱)آیت شفاء (۲) ہررکعت میں پڑھی جاتی ہے
(۳) تعوذ اور تسمیہ سے شروع ہوتی ہے
2۔ (۱)پارہ پندرہ (۲) غار (۳) حضرت موسٰی اور حضرت خضرؑ
3۔ (۱)رات کو سونے سے قبل تلاوت کی بڑی فضیلت (۲)عذاب قبر سے بچانے والی
4۔ (۱)۳۱ بار ایک ہی آیت کی تکرار
(۲)سورۃ کا آغازپارہ کے نام سے
5۔ (۱)قرآن کادل (۲)مغفرت کا بہترین ذریعہ
(۳) بلائوںکو دور کر نے والی
6۔ (۱)کنواں (۲)عزیز مصر (۳) خوابوں کی تعبیر
7۔ (۱)مچھلی (۲)دریامیں چھلانگ لگانا (۳) آیتِ کریمہ
8۔ (۱)بتوں کو توڑنا (۲) آگ میں ڈالا گیا (۳) نمرود
9۔ (۱)گائے (۲) ڈھائی پارہ (۳) آیت الکرسی 10۔ (۱) نزول قرآن (۲) رمضان (۳) ہزار مہینے کی عبادت سے افضل
درست جوابات: 1۔سورۃالفاتحہ، 2۔سورۃالکہف ، 3۔سورۃالملک، 4۔ سورۃ الرحمٰن ،5۔سورۃیٰسین،6۔سورۃیوسف،7۔سورۃیونس،8۔سورۃابراہیم، 9۔سورۃالبقرہ،10۔سورۃالقدر
تبصرے