چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان بھر کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے یونیورسٹی اور کالج سطح کے نوجوان طلبا کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔
اپنی بات چیت کے دوران، انہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں اور ایسی مہارتیں پیدا کریں جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔
آرمی چیف نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی اور اختراعی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔
آرمی چیف نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف قوم کی جدوجہد میں پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تبصرے