گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
حالیہ دنوںمیں بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے اس دوسرے اعلیٰ سطحی دورے کے دوران، دونوں معززین نے باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول اور دو طرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے بالخصوص آئندہ کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 اورامن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا۔
تبصرے