حوالدار ناد ر خان کی خدمات کے حوالے سے طارق ملک کی تحریر
پاکستان کے مایہ ناز انٹرنیشل ایتھلیٹ حوالدار نادر خان کو ایشین گیمز میں 800میٹر دوڑ کے ایونٹ میں برونز میڈل ،9thایشین ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹکس مقابلوں میں 800میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل، 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں برونز میڈل، 4thسیف گیمز میں 800میٹر دوڑ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل،1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل،5thسیف گیمز میں 800میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل اور 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حا صل ہے۔ اس کے علا وہ نادر خان نے متعدد بار نیشنل اورانٹرنیشنل مقابلوں میں کامیابیاں حا صل کیں ۔ نادر خان کا تعلق شہیدوں اور غا زیوں کی سر زمین ضلع اٹک، تحصیل جنڈ کے گائوں مٹھیال سے ہے ۔ وہ 10جولائی 1966ء کو نور محمد کھٹڑ کے ہاں پیدا ہو ئے۔ ملازمت کا آغاز 16جولائی 1983ء کو پاکستان آرمی آرٹلری سنٹر اٹک سے کیا۔ نادر خان نے ایتھلیٹکس کا با قاعدہ آغاز آرمی سے کیا۔ ابتدائی ٹریننگ کے دوران ایتھلیٹکس کوچ نائیک اُستاد فتح شیر سے تربیت حا صل کی ۔ آرمی میں ایتھلیٹکس مقابلوں میں عمدہ کارکر دگی کی بنیاد پر پاکستان آرمی اتھلیٹکس ٹیم کے چنائو کے لیے تربیتی کیمپ کے لیے منتخب کر لیے گئے ۔ تربیتی کیمپ راولپنڈی میں لگا یا گیا جس میں انہو ں نے آنریری کیپٹن ریٹائرڈ عبدالکریم سے کوچنگ حاصل کی ۔ پاکستان آرمی چیمپیئن شپ اور انٹر سروسز ایتھلیٹکس مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو ئے ۔ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ متعدد مرتبہ جناح سپورٹس سٹیڈیم اسلام آباد میں لگا یا گیا جہاں انہو ں نے انٹرنیشنل ایتھلیٹ اور کو چ آنریری کیپٹن عبدالکریم اور چائنیز کوچز سے تربیت حا صل کی۔ نادر خان کو اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع اس وقت میسر آیا جب وہ ٹیم کے ساتھ جرمنی گئے جہاں انہوں نے جرمن کو چ مسٹر چو این ہنزہ اور مسٹر وان بن سے کو چنگ حاصل کی۔ جرمنی میں فلائنگ برڈ آف ایشیا ء کا خطاب پانے والے صوبیدار عبدالخالق اور چوہدری محمد یوسف بھی بطور کو چ ان کی ٹیم کے ہمراہ تھے۔
1985ء میں نیشنل ایتھلیٹکس مقابلے کراچی میں منعقد ہو ئے جن میں نادر خان نے تین ہزار میٹر دوڑ ،5000میٹر دوڑ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل اور 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل جیت کر قومی سطح پر پہلی بڑی کامیابی حا صل کی۔ 1987ء میں نیشنل ایتھلیٹکس مقابلوں کا انعقاد راولپنڈی میں ہواجن میں نادر خان نے 800میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل اور 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔ 1987ء میں ہی جرمنی میں دوران تربیت انٹرنیشنل مقابلے میں نادر خان نے 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل جیتا۔ 1988ء میں نیشنل گیمز کراچی میں منعقد ہو ئیں جن میں نادر خان نے 800میٹر دوڑ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل حا صل کیا۔ 1989ء میں نیشنل ایتھلیٹکس مقابلوں کا انعقاد جناح سپورٹس سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوا جس میں نادر خان 800میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر نے میں کامیاب رہے۔ 1989ء میں بھارت کے شہر کلکتہ میں انٹرنیشنل ایتھلیٹکس مقابلے منعقد ہوئے جن میں نادر خان نے 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں برونز میڈل کا اعزاز حا صل کیا۔ 1989ء میں ہی 4thسیف گیمز کا انعقاد جناح سپورٹس اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوا ۔ ان مقابلوں میں نادر خان 800میٹر دوڑ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل اور 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل پاکستان کو دلوانے میں کامیاب رہے۔ اسی سال ایران کے شہر تہران میں انٹرنیشنل ان ڈور ایتھلیٹکس مقابلے منعقد ہوئے جن میں نادر خا ن نے 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں برونز میڈل اور 3000میٹر دوڑ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا۔
1991ء میں نیشنل ایتھلیٹکس مقابلے اسلام آباد میں منعقد ہوئے جن میں نادر خان 800میٹر دوڑ، 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں 2گولڈ میڈل اور 4x400میٹر ریلے دوڑ کے ایونٹ میں برونز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے ۔1991ء میں ہی 9thایشین ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹکس مقابلوں کا انعقاد ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوا جن میں نادر خان نے 800میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل اور 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں برونز میڈل جیتا۔ اسی سال 5thسیف گیمز سری لنکا کے شہر کولمبو میں منعقد ہوئیں جن میں نادر خان نے 800میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل اور 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل حا صل کیا۔ 1992ء میں نیشنل گیمز لاہور میں منعقد ہوئیں جن میں نادر خان نے 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل کا اعزاز حا صل کیا۔ 1993ء میں نیشنل ایتھلیٹکس مقابلے کوئٹہ میں منعقد ہوئے جن میں نادر خان 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل حا صل کر نے میں کامیاب رہے ۔ 1994ء میں نیشنل ایتھلیٹکس مقابلوں کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا جن میں نادر خان نے 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل جیتا۔ 1995ء میں نیشنل گیمز کوئٹہ میں منعقد ہوئیں جن میں نادر خان نے 1500میٹر دوڑ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل حا صل کیا۔
کھیل کے میدان میں نادر خان کی یہ آخری بڑی کامیابی تھی۔ نادر خان نے PMAکاکول، ایبٹ آباد میں کوچنگ کے شعبے میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی عمدہ کوچنگ کی بدولت حوالد ار جلال الدین نے ایران کے شہر تہران میں منعقد ہونے والی جونیئر ایشین کراس کنٹری دوڑ کے ایونٹ میں اوور آل تیسری پوزیشن حا صل کی۔ نادر خان تمام تر کامیابیوں کے بعد 16جولائی 2017ء کو پاکستان آرمی سے ریٹائر ہوگئے ۔ ان کی قومی خدمات کے اعتراف میں پاکستان آرمی کی طرف سے سند تحسین سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ نادر خان کو پاکستان آرمی کی طر ف سے عسکری اور قومی خدمات کے صلہ میں تمغہ خدمت ملٹری سے بھی نوازاگیا۔
تبصرے