گزشتہ دنوں نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس اور یونیورسٹی آف لیہ کے طلبہ و طا لبات اوراساتذہ نے مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیااورپاک فوج کے ساتھ ایک یادگاردن گزارا۔ شرکا ء کو ملک و قوم کی حفاظت کے لیے پا ک فوج کے غیر متزلزل عزم اور آئندہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ۔دورے کے دوران،طلبہ و طا لبات کو فوجی زندگی کا عملی نمو نہ ،انسداد دہشت گردی کے دستے کی کارروائی اور موونگ گا ڑیوں سے فائر کرنے کی مشق بھی دکھائی گئی جس پر اُن کا جذبہ قا بل دید تھا۔ شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔
تبصرے