گزشتہ دنوں یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر البرق ڈویژن اوکاڑہ نے مسیحی برادری کی خدمت کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں میڈیکل چیک اپ، مفت ادویات، اور تشخیصی خدمات بشمول مختلف ٹیسٹ اور ای سی جی کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مفت طبی خدمات فراہم کیں ،جس سے بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد مستفید ہوئی۔ علا قہ مکینوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے پاک فوج کی لگن کو سراہتے ہوئے اس اقدام پر بے حد شکریہ ادا کیا۔
تبصرے