گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران، دونوں نے خطے میں ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورت حال پر وسیع تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔
چیف آف آرمی سٹاف اور بنگلہ دیش کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید فروغ دینا چاہیے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے جنوبی ایشیا اور خطے میں وسیع تر امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی دفاعی اقدامات کے ذریعے علاقائی سلامتی میں تعاون جاری رکھیں۔
لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے پاک فوج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف انتھک جنگ میں مسلح افواج کی بے پناہ قربانیوں کا اعتراف کیا ۔
تبصرے