گزشتہ دنوں کمانڈر کراچی کورلیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے صالح پٹ کے صحرائی علاقے میں تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا اور پنوں عاقل چھائونی کا بھی دورہ کیا۔ تربیتی مشقوں کے دوران انفنٹری بٹالین نے مارٹر، آر پی جی 7، بکترشکن، ایم جی، سنائپر فائیر سمیت مختلف قسم کے جدید جنگی ہتھیاروں کے استعمال کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ پنوں عاقل میجر جنرل شہریارقریشی نے کورکمانڈر کو جاری مشقوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
کورکمانڈر نے تربیتی مشقوں کے معیار، افسروں اور جوانوں کی جانب سے پاک آرمی کو دستیاب ہتھیاروں کے درست استعمال و مہارت کو سراہا۔انہوں نے جوانوں کو ہدایت کی کہ تربیتی مشقوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سخت محنت کریں۔
تبصرے