گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کے طلباء اور اساتذہ کے وفد نے ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کیا۔ شرکاء نے انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان سے ملاقات کی اور علاقے میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی خدمات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی طالبات میں تعلیمی تجربے کو بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لیے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ۔یہ اقدام ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ملاقات کے دوران، طالبات اور اساتذہ نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ اپنے تجربے کو نہایت یادگار قرار دیا۔
تبصرے