گزشتہ دنوں جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع ڈائریکٹر جنرل مسٹر اگل گربانوف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔اس موقع پر آذربائیجان کی فضائیہ کے نائب وزیر دفاع کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مابیک اسلام زادے بھی وفد کے ہمراہ تھے۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، خاص طور پر آپریشنل اور تربیتی شعبوں میں پاک فضائیہ کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آذربائیجان کے اس اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ دونوں ممالک کی اپنی فوجی شراکت داری کو تقویت دینے، تعاون اور مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
تبصرے