گزشتہ دنوں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں موجودہ خطرے کے ماحول اور علاقے کے دفاع کے بارے میں ایک جامع آپریشنل بریفنگ دی گئی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحریہ کے آپریشنل اثاثوں کا دورہ کیا جس میں سطحی جہاز اور ایک آبدوز بھی شامل تھی اور سمندر میں یونٹس کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں کابھی جائزہ لیا۔
کوسٹل ایریا اور جہاز پر موجود فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے تعینات جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے فوجیوں کے حوصلے کو بھی سراہا اور فیلڈ یونٹوں کو ہدایت کی کہ وہ وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے جوش و جذبے کے ساتھ جدید ترین ہتھیاروں اور آلات کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
تبصرے