اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 23:51
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد یَومِ یکجہتی ٔکشمیر بھارتی انتخابات اور مسلم ووٹر پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان سے غیرقانونی مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ اور اس کا پس منظر پاکستان کی ترقی کا سفر اور افواجِ پاکستان جدوجہدِآزادیٔ فلسطین گنگا چوٹی  شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے مواقع اور مقامات  عالمی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پاکستانی شہریوں کے قتل میں براہ راست ملوث بھارتی نیٹ ورک بے نقاب عز م و ہمت کی لا زوال داستا ن قائد اعظم  اور کشمیر  کائنات ۔۔۔۔ کشمیری تہذیب کا قتل ماں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور بھارتی سپریم کورٹ کی توثیق  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ۔۔ایک وحشیانہ اقدام ثقافت ہماری پہچان (لوک ورثہ) ہوئے جو وطن پہ قرباں وطن میرا پہلا اور آخری عشق ہے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں کانووکیشن کا انعقاد  اسسٹنٹ وزیر دفاع سعودی عرب کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  پُر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرۂ افتاد بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ ریاستِ پاکستان اورجدوجہد ِکشمیر 2025 ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور کائونٹر اسٹریٹجی  پیام صبح   دہشت گردی سے نمٹنے میں افواجِ پاکستان کا کردار شہید ہرنائی سی پیک 2025۔امکانات وتوقعات ذہن سازی ایک پیچیدہ اور خطرناک عمل کلائمیٹ چینج اور درپیش چیلنجز بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ففتھ جنریشن وار سوچ بدلو - مثبت سوچ کی طاقت بلوچستان میں سی پیک منصوبے پانی کی انسانی صحت اورماحولیاتی استحکام کے لیے اہمیت پاکستان میں نوجوانوں میں امراض قلب میں اضافہ کیوں داستان شہادت مرے وطن کا اے جانثارو کوہ پیمائوں کا مسکن ۔ نانگا پربت کی آغوش ا یف سی بلوچستان (سائوتھ)کی خدمات کا سفر جاری شہریوں کی ذمہ داریاں  اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ''کشور ناہید''۔۔ حقوقِ نسواں کی ایک توانا آواز نہ ستائش کی تمنا نہ صِلے کی پروا بسلسلہ بانگ درا کے سو سال  بانگ درا کا ظریفانہ سپہ گری میں سوا دو صدیوں کا سفر ورغلائے ہوئے ایک نوجوان کی کہانی پاکستانی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے جشنِ افواج پاکستان- 1960 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جمہوریہ عراق کا سرکاری دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ  چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کاوانا ، جنوبی وزیرستان کادورہ 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کمانڈر کراچی کور کا صالح پٹ میں تربیتی مشقوں اور پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کمانڈر پشاور کورکی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی  اور کیڈٹس کے ساتھ نشست مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ملٹری کالج جہلم میں یوم ِ والدین کی تقریب کی روداد 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کا شاندار انعقاد    اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد ملٹری کالج جہلم میں علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد حق خودرادیت ۔۔۔کشمیریوں کا بنیادی حق استصوابِ رائے۔۔مسئلہ کشمیر کا حتمی حل انتخابات کے بعد کشمیرکی موجودہ صورتحال سالِ رفتہ، جموں وکشمیر میں کیا بدلا یکجاں ہیں کشمیر بنے گا پاکستان آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ایک شاندار فضائی حربی معرکہ حسینہ واجد کی اقتدار سے رُخصتی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز شائننگ انڈیا یا  ہندوتوا دہشت گرد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل امیدوں، چیلنجز اور کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز کلام اقبال مدارس رجسٹریشن۔۔۔حقائق کے تناظر میں اُڑان پاکستان پاکستان میں اردو زبان کی ترویج وترقی امن کی اہمیت مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے میری وفا کا تقاضا کہ جاں نثارکروں ہرلحظہ ہے مومن کی نئی شان نئی آن بڑھتی ہوئی آبادی، درپیش مسائل اور ان کا حل تھیلیسیمیا سے بچا ئوکیسے ممکن ہے ماحولیاتی آلودگی ایک بڑا چیلنج سانحہ مشرقی پاکستان مفروضے اور حقائق - ہلال پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع کردہ ایک موثر سعی لا حاصل کا قانون یہ زمانہ کیا ہے ترے سمند کی گرد ہے مولانا رومی کے افکار و خیالات کشمیر جنت شہید کی آخری پاکستان کا مستقل آئین۔1973 بنگلہ دیش کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا کویت کا سرکاری دورہ بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی ملاقات بنگلہ دیش کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ البرق ڈیژن اوکاڑہ کی طرف سے مسیحی برادری کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سیلرز پاسنگ آؤٹ پریڈ پاک بحریہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کمانڈر سدرن کمانڈ و ملتان کور کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس اور یونیورسٹی آف لیہّ کے طلبہ و طا لبات اوراساتذہ کا مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ اوکاڑہ گیریژن میں تقریبِ بزمِ اقبال کاانعقاد ملٹری کالج سوئی میں سالانہ یوم ِوالدین کی تقریب آل پاکستان ایف جی ای آئی ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب 2024ء اوکاڑہ گیریثر ن، النور اسپیشل چلڈرن سکول کے بچوں کے لیے
Advertisements

حمزہ صدیقی

تعارف:مضمون نگار علاقائی و بین الاقوامی امور سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔

Advertisements

ہلال اردو

بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ

جنوری 2025

بھارت جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور ایک سیکولر ریاست کے طور پر جانا جاتا ہے، گزشتہ چند برسوں میں داخلی بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ ملک اپنے مذہبی، ثقافتی، اور نسلی تنوع کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے، لیکن آج اس کے اندر اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جبر، تشدد اور امتیازی سلوک نے اس کے سیکولر اور جمہوری تشخص کو سوالات کے دائرے میں لا کھڑا کیا ہے۔ مسلمانوں، دلتوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتی گروپوں پر بڑھتے ہوئے مظالم نے بھارت کے جمہوری ڈھانچے کو ایک سنگین بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔



2014 ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی )بی جے پی(کے اقتدار میں آنے کے بعد، انڈین حکومت نے ایک انتہا پسندانہ ایجنڈے کے تحت اقلیتی گروپوں کو مسلسل نشانہ بنایا ہے۔ حکومت کے بعض اقدامات کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ تشدد صرف اتفاق ہی نہیں، بلکہ ایک منظم مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد اقلیتوں کو دبانا اور انہیں دوسرے درجے کے شہریوں کے طور پر پیش کرنا ہے۔بھارتی حکومت نے2019ء میں انڈیا کی شہریت  سے متعلق ترمیمی قانون منظورکیا،جس کے تحت پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے غیر مسلم  پناہ گزینوں کو بھارتی شہریت دینے کی پیش کش کی گئی تاہم، اس قانون میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا، جس سے بھارت میں مسلمانوں کے درمیان شدید خوف کی لہر دوڑ گئی۔ اس قانون کی منظوری نے نہ صرف بھارتی مسلمانوں کو بلواسطہ طور پر نشانہ بنایا بلکہ ان کے لیے شہریت حاصل کرنے کے امکانات کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں بھارت میں لاکھوں مسلمان شہریوں کی شہریت کو خطرہ لاحق ہو گیا، وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے۔
اس قانون کے خلاف بھارت کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوئے، جنہیں حکومتی فورسز، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف نے طاقت کے ذریعے کچل دیا۔ اس احتجاجی تحریک کو طاقت کے ذریعے دبانے کے دوران درجنوں مسلمان مارے گئے اور کئی علاقے شدید فسادات کا شکار ہوئے۔ حکومت کی خاموشی اور مظلوموں کو انصاف فراہم نہ کرنا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ریاستی تشدد کے ایک واضح مظہر کے طور پر سامنے آیا۔ پھر دنیا بھر سے اس قانون کے خلاف ردعمل آیا،امریکا، برطانیہ کینیڈا اوریورپی یونین نے این آر سی اور سی اے اے شہریت کے متنازعہ قوانین کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ظالمانہ تشدد قرار دیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کے مطابق تنظیموں نے اپنی رپورٹوں میں کہا کہ یہ قانون بھارت کے سیکولر آئین کی خلاف ورزی ہے اور مسلمانوں کو دانستہ طور پر شہریت کے حق سے محروم کرتا ہے۔ 
دہلی میں 2020ء میں ہونے والے فسادات بھارت کی تاریخ کے سب سے خونریز اور بدترین مذہبی تشدد کے واقعات میں سے ایک ہیں۔ ان فسادات میں مسلمان نشانہ بنے، ان کے کاروبار، مکانات اور عبادت گاہوں کو تباہ کردیا گیا۔ کئی مقامات پر مسلمانوں کے ساتھ بدترین جسمانی تشدد بھی کیا گیا اور حکومتی افسران کی خاموش حمایت اور فعال مداخلت نے ان مظالم کو مزید بڑھاوا دیا۔ دہلی پولیس نے نہ صرف تشدد کی روک تھام میں ناکامی کا مظاہرہ کیا بلکہ فسادات کے دوران مسلمانوں کے خلاف ہونے والے حملوں میں حکومتی حمایت بھی فراہم کی۔ اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ فسادات کے باوجود نہ تو متاثرین کو فوری انصاف ملا اور نہ ہی فسادیوں کے خلاف کوئی سخت کارروائی کی گئی۔ بھارت میں گائے کے تحفظ کے نام پر مسلمانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ خاص طور پر وہ مسلمان جو گائے ذبح کرنے یا گائے کے گوشت کے کاروبار میں ملوث پائے گئے ، انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ یہ واقعات بھارت کے اندر نہ صرف مذہبی شدت پسندی کی علامت بنے ہیں بلکہ حکومتی سطح پر انہیں بڑھاوا دینے کے لیے آنکھیں موند لی  گئی ہیں۔



بھارت میں مسلم خواتین کے حجاب پہننے پر مختلف ریاستوں میں پابندیاں عائد کی گئیں۔ یہ اقدام مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے، کیونکہ بھارت کا آئین ہر شہری کو مذہبی آزادی کا حق دیتا ہے۔ خاص طور پر کرناٹک میں حجاب تنازعہ نے بھارت میں مذہبی آزادی کے بحران کو مزید اجاگر کیا۔ تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی نے نہ صرف تعلیمی نظام کو متاثر کیا بلکہ بھارت کی جمہوریت اور سیکولر اقدار کو بھی مجروح کیا۔ بھارت میں ذات پات کا نظام اب بھی گہرائی تک راسخ ہے اور دلتوں کو سماجی سطح پر مسلسل امتیاز کا سامنا ہے۔ دلتوں کو بھارتی معاشرت میں پسماندہ اور کمتر سمجھا جاتا ہے اور انہیں اپنے حقوق کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ خصوصاً دیہاتوں میں دلتوں کو مختلف طبقات کے افراد کے ہاتھوں تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا ہوتا ہے، جس میں انہیں  حقیر سمجھا جاتا ہے اور ان کے ساتھ سماجی لحاظ سے منفی سلوک کیا جاتا ہے۔ دلت خواتین کو جنسی تشدد اور جسمانی استحصال کا سامنا کیا کرنا پڑتا ہے، لیکن ان کے خلاف ہونے والے جرائم کی تحقیقات اکثر سست روی کا شکار ہوتی ہیں۔ ایک نمایاں مثال 2020 میں پیش آنے والے ہاتھرس کے واقعے کی ہے، جہاں ایک دلت لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس کیس کو دبانے کی کوششیں کی گئیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دلتوں کے خلاف ہونے والے جرائم میں انصاف کا عمل اکثر متعصب اور غیر مئوثر رہتا ہے۔ بھارت میں عیسائیوں کے خلاف "گھر واپسی"مہم کے تحت زبردستی انہیں ہندو مذہب میں واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ مہم بھارت میں مذہبی آزادی کے حق پرایک سنگین حملہ ہے، کیونکہ اس کے ذریعے کسی فرد کو اپنے مذہب یا عقیدے کو اختیار کرنے کا بنیادی حق چھیننا جاتا ہے۔
بھارت کے مختلف حصوں میں عیسائی عبادت گاہوں پر 2014ء سے حملے جاری ہیں۔ حالیہ برسوں میں گرجا گھروں پر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ سال میں 687 حملے رپورٹ کیے گئے جس سے بھارت میں مذہبی ہم آہنگی کا تصور متنازعہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ حملے نہ صرف عیسائی برادری کے لیے ایک سنگین دھچکا ہیں، بلکہ بھارت کی عالمی ساکھ پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق جی 20 کے پلیٹ فارم سے مودی حکومت عالمی سطح پر دبائو کا شکار رہی۔
بھارت کا مین اسٹریم میڈیا، بدقسمتی سے، حکومت کے ایجنڈے کو تقویت دینے میں پیش پیش ہے۔ جہاں میڈیا کو اقلیتوں کے حقوق کی آواز بلند کرنی چاہیے، وہاں وہ اکثر حکومتی بیانیے کو فروغ دینے اور مظلوموں کی آواز دبانے کا کام کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدلیہ کی جانب سے بھی اقلیتی حقوق کے حوالے سے کئی اہم فیصلے حکومتی مفادات کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔ بھارت کی عدلیہ میں یہ عدم استحکام ملک کے جمہوری اصولوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ جیسے 2019 ء بابری مسجد کیس میں حکومت کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کو رام مندر بنایا گیا۔
بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک، بشمول امریکہ اور یورپی یونین، بھارت کی معیشت اور جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے انسانی حقوق کے مسائل کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیمیں بھی بھارت میں اقلیتی حقوق کی پامالی کے خلاف صرف زبانی بیانات تک محدود ہیں، جس کی وجہ سے بھارت کے مظالم پر کوئی ٹھوس بین الاقوامی  دبائو نہیں ڈالا جا رہا۔ بھارت میں اقلیتی گروپوں پر ہونے والے مظالم اس کی جمہوریت اور سیکولر اقدار کے خلاف ایک سنگین چیلنج ہے۔ اگر بھارت نے اپنے اقلیتی شہریوں کے حقوق کی حفاظت اور مذہبی آزادی کے اصولوں کا احترام نہیں کیا، تو اس کے جمہوری دعوے محض لفظوں تک محدود رہ جائیں گے اور بھارت اس بار چار حصوں میں تقسیم ہوگا۔
بھارت، جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر پیش کرتا ہے، میں عدلیہ کا غیر متوازن اور امتیازی رویہ جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔ جب اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں اور عیسائیوں کے حقوق کے حوالے سے عدلیہ کی جانب سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آتا، تو یہ نہ صرف ان کمیونٹیز کی زندگیوں کو متاثر کرتا ہے بلکہ پورے ملک کی جمہوری اقدار کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ اس طرح کی صورتحال میں انصاف کا نظام مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے اور عدلیہ کی جانب سے فیصلے سیاسی اثرات سے مغلوب ہو جاتے ہیں، جو کہ جمہوری نظام کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ یہ عدم استحکام بھارت کی داخلی سا لمیت اور ہم آہنگی کے لیے بھی خطرہ بن چکا ہے۔ اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور عدلیہ کے متنازعہ فیصلے بھارت کو ایک ایسی راہ پر لے گئے ہیں جہاں جمہوری آزادیوں کا توازن بگڑ چکا ہے۔ جب تک  اس عدم توازن کو دور نہیں کیا جاتا، تب تک بھارت کی جمہوریت کو سنگین خطرات لاحق رہیں گے اور عالمی سطح پر اس کی ساکھ متاثر ہوتی رہے گی۔
عالمی برادری کو بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے، بلکہ انہیں اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے تاکہ بھارت کے اندر اقلیتوں کو جینے کا حق مل سکے اور عبادت کرنے پر کوئی پابندی عائد نہ ہو۔


تعارف:مضمون نگار علاقائی و بین الاقوامی امور سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔

حمزہ صدیقی

تعارف:مضمون نگار علاقائی و بین الاقوامی امور سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔

Advertisements