یہ زندگی یہ جہاں ، قدر ت کا کمال
یہ دن ا ور راتیں ، یہ مہینے اور سال
سال 2024ء آیا اور گزربھی گیا
تلخ شیریں یادیں بن کے بکھر گیا
2025ء آیاہے نئ اُمیدوں کےساتھ
آئو استقبال کریں ہاتھوں میں لیے ہاتھ
مل جل کے ہم نے وقت گزارنا ہے
جو نہ کر سکے وہ کام سنوارنا ہے
نئ سوچیں، نئ کاوشیں،نئے خیالات
آؤ مل کے سنواریں ہم اپنے حالات
قائدؒ کے فرمان پہ عمل ہم کریں گے
قوم کی خاطرہم جئیں گے، مریں گے
یہ ملک گگن ہے ہم اس کے ستارے
ظلمات میں اُمید اپنوں کے سہارے
محبت، مروت، مساوات کے اصول
بناتے ہیں انساں کودنیا میں مقبول
الیاس آسی
تبصرے