اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 01:45
اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے السلام علیکم نیا سال، نیا عزم نیا سال مبارک اُمیدِ بہار اے جذبہء دل معراج النبیﷺ   علم کی شمع روشنی قومی ترانے کے خالق ابوالاثرحفیظ جالندھری نئی زندگی سالِ نو،نئی اُمید ، نئے خواب ! کیا تمہیں یقین ہے صاف توانائی ، صاف ماحول پانی زندگی ہے! تندرستی ہزار نعمت ہے! قہقہے اداریہ  ہم ایک ہیں  میرے وطن داستان ِجرأت پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید کامیابی کی کہانی  امتحانات کی تیاری ہم ہیں بھائی بھائی ! حکایتِ رومی : جاہل کی صحبت  حسین وادی کے غیر ذمہ دار سیاح مثبت تبدیلی  چچا جان کا ریڈیو خبرداررہیے! ستارے پانی بچائیں زندگی بچائیں! قہقہے
Advertisements

ہلال کڈز اردو

السلام علیکم

جنوری 2025

پیارے بچو!آپ سب کو نیا سال مبارک ہو! ہماری دعا ہے کہ سال 2025ء کا سورج آپ اور خاص طور پر ہمارے پیارے وطن پاکستان کے لیے بہت ساری خوشیاں اور کامیابیاں لے کر طلوع ہو۔آمین!
ساتھیو! زندگی میں ہمارے پاس سب سے قیمتی چیزوقت ہے۔ وقت کا ہر لمحہ اپنے اندر کامیابی وکامرانی اور اُمید لیے ہوتا ہے۔کچھ لوگ اسے یونہی بے عملی میں ضائع کردیتے ہیں اور کچھ اس کی قدر کرتے ہوئے اس سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔جو کوئی وقت کے قیمتی لمحات کو سرمایہ سمجھ کر محنت اور لگن کو شعار بنا لیتا ہے، وقت اسے کامیابی کی صورت میں خوب انعام واکرام سے نوازتا ہے۔ 
دنیا میں جتنے بھی لوگ کامیاب ہوئےہیں ، اگر ان کی زندگیوں کا مطالعہ کیا جائے تو ہمیںمعلوم ہوگا کہ ان میں وقت کی قدر ایک مشترک خوبی تھی۔ انہوں نے ہر کام کو وقت پر کیا۔ اسی لیے کامیابی نے ان کے قدم چومے۔آپ طالب علم ہیں۔ ایک طالب علم کو وقت کی اہمیت اچھی طرح معلوم ہونی چاہیے۔ اگرآپ زندگی میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں، کھیل کے وقت کھیل اور پڑھائی کے وقت پڑھائی کرتے ہیں تو یقین جانیے کہ آپ وقت کا صحیح استعمال کررہے ہیں۔ آج کل موبائل فون کے استعمال کا بہت زیادہ رجحان ہے۔ بعض لوگ تو اس پر اتنے مگن ہوتے ہیں کہ انہیں وقت گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا اور ان کے بہت سے اہم کام ادھورے رہ جاتے ہیں۔بچوں اور نوجوانوں میں بھی یہ عادت عام ہے جس سے ان کی پڑھائی کا حرج ہوتا ہے۔یاد رکھیں، موبائل اور سوشل میڈیا کا استعمال بری بات نہیں ہے لیکن اس کا بہت زیادہ استعمال نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ آپ کی پڑھائی پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔یہ آپ کی توجہ بانٹ دیتا ہے جس سے آپ اپنی زندگی کے اصل مقصد سے دور ہو جاتے ہیں۔ 
 آئیے!نئے سال کے آغاز پر عزم کریں کہ وقت کی قدر کرتے ہوئے اپنی ساری توجہ اپنے مقصد یعنی حصول علم پر مرکوز رکھیں گے۔ اگر کسی وجہ سے گزرے ہوئےسال میں آپ اپنے طے شدہ اہداف حاصل نہیں کرسکے،تو نادم ہونے،پچھتانے اور آنسو بہانے کی بجائے پھر سے کمر کس لیجیے کیونکہ نیا سال آپ کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر پھر سے منزل کی جانب گامزن ہوجائیں۔یاد رکھیے!اُمید،ہمت،اعتماد، قوت ارادی اور سب سے بڑھ کر ثابت قدمی ایسی قوتیں ہیں جنہیں تھام کر آپ کوئی بھی منزل پا سکتے ہیں۔ اس شمارے میں شامل نئے سال کی کہانیاں اور مضامین آپ کے جذبوں اورولولوں کو نئی اُمید بخشیں گے۔ 
ساتھیو!اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کو بہت سے معجزات عطا فرمائے۔ ان میں سفر معراج نہایت ہی عظیم الشان معجزہ تھا۔یہ 27 رجب کو پیش آیا۔ اس کے ذریعے آپ ﷺ نے مسجدحرام سے مسجد اقصیٰ تک کا سفر کیا اور پھر وہاں سے آسمانوں اور اس سے بالا جنت و عرش کی سیر کی۔اللہ تعالیٰ نے معراج النبیﷺ کے ذریعے ہمارے پیارے نبی ﷺ کو وہ اعلیٰ و منفرد مقام و مرتبہ اور قرب خاص عطا کیا جو کسی اور نبی اور رسول کو حاصل نہیں ہوا۔ اس بابرکت سفر کے ذریعےآپ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی بے شمار نشانیوں اور عجائبات کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس شمارے میں شامل کہانی معراج النبی ﷺ میں آپ اس واقعے کے چند اہم پہلوئوں کے بارے میں جانیں گے۔
ساتھیو!24 جنوری کو دنیا بھر میں تعلیم کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔یہ سچ ہے کہ علم بہت بڑی دولت ہے۔ آج دنیا میں سائنس وٹیکنالوجی اور جدت کا جو دور دورہ ہے، یہ سب علم کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ علم دراصل آپ کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر عقل وشعور کے اجالوں میں لے آتا ہے۔یہ آپ کو اچھے اور برے کی تمیز سکھاتا ہے۔اس کے ذریعے اچھی اور بااخلاق زندگی گزارنے کی راہ ہموار ہوجاتی ہے۔دنیا جس تیزی سے ترقی کررہی ہے، پاکستانی بچوں اور نوجوانوں کو اس میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔انہیںروایتی علوم کے ساتھ ساتھ جدید علوم بھی حاصل کرنے چاہئیں۔بدقسمتی سے آج ایجادات اور اختراع کی دنیا میں ہمارا نام کہیں نظرنہیں آتا۔جدید دور کا تقاضا ہے کہ ہم بھی اس شعبے میں آگے بڑھ کر پاکستان کا نام روشن کریں۔ اس حوالے سے بانی پاکستان قائداعظم  ؒ کا فرمان یاد رکھیں۔آپ نے وطن کے نونہالوں کو تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ’’آپ تعلیم پر پورا دھیان دیں۔ اپنے آپ کو عمل کے لیے تیار کریں۔یہ آپ کا پہلا فریضہ ہے۔ ہماری قوم کے لیے تعلیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔‘‘
اُمیدہے آپ قائداعظمؒ کے اس فرمان پر عمل کریں گے۔ تعلیم کو اپنا اولین فریضہ بناتے ہوئے روایتی علوم کے ساتھ ساتھ دور حاضر کے علوم بھی حاصل کریں گے۔ اسی میں ہمارے وطن کی ترقی اور خوشحال مستقبل کا راز پوشیدہ ہے۔اب اگلے شمارے تک کے لیے اجازت دیجیے۔ ہمیں آپ کی ای میلز اور خطوط کا انتظار رہے گا۔ اللہ نگہبان!