استاد (شاگرد سے):’’ کل اسکول کیوں نہیں آئے ؟‘‘
شاگر د:’’جناب، کل میں گر گیا تھااور لگ گئی تھی ۔‘‘
استا د :’’ کہاں گر گئے تھے اورکیا لگ گئی تھی؟‘‘
شاگرد ــ:سر! تکیے پر گر ا تھا اورپھر آنکھ لگ گئی تھی۔‘‘
......
ٹیچر :’’ بتاؤ دنیا میں سب سے پرانا جانور کونسا ہے؟‘‘
لڑکا ’’: زیبرا‘‘
ٹیچر : ’’وہ کیسے....؟‘‘
لڑکا :’’ دنیا میں سب جانوروں کا کوئی نہ کوئی رنگ ہے لیکن زیبرا ابھی بھی بلیک اینڈ وائٹ ہے۔‘‘
........
استاد:’’ بگلا ایک ٹانگ پہ کیوں کھڑا ہو جاتا ہے؟‘‘
شاگرد: ’’جناب اسے معلوم ہے کہ اگر اس نے دوسرا پائوں بھی اٹھا لیا تو گر جائے گا۔ ‘‘
......
ماں(بیٹےسے):’’باورچی خانے میں مت جانا،وہاں بہت سارے بھوت رہتے ہیں۔‘‘
بیٹا :’’ تو پھل اور مٹھائیاں وہی کھاتے ہیں۔ آپ تو خوا مخواہ مجھ پر شک کرتی رہتی ہیں۔‘‘
......
ڈاکٹر :’’ اب تم تندرست نظر آ رہے ہو۔ معلوم ہوتا ہے تم نے میری ہدایت کے مطابق آب و ہوا تبدیل کی ہے۔ ‘‘
مریض: ’’جی ہاں !میں ایک دوسرے ڈاکٹر کے پاس چلا گیا تھا۔‘‘
......
چھوٹا لڑکا خود سے گھنٹی بجانے کی کوشش کر رہا تھا۔ مگر اس کا ہاتھ سوئچ تک نہیں پہنچ رہا تھا۔ ایک بزرگ نے ہمدردی کرتے ہوئے گھنٹی بجا دی۔
گھنٹی بجتے ہی بچہ بولا: ’’چلیں انکل! اب آپ بھی بھاگ جائیں ورنہ گھر والے آپ کو پکڑ لیں گے۔ ‘‘
......
مریض:’’ڈاکٹر صاحب خیال رکھیے گا، میں بہت گھبرا رہا ہوں،میرا پہلا آپریشن ہے۔ ‘‘
ڈاکٹر:’’ گھبرائو نہیں، دیکھو! میں تمہیں پریشان نظرآرہا ہوں حالانکہ یہ میرا بھی پہلا آپریشن ہے۔‘‘
......
ایک بچہ سکول سے غیر حاضر رہتا تھا۔
ایک دن سکول آیا توماسٹر صاحب نے غصے سے پوچھا:
’’اُلو! تم کہاں رہتے ہو؟‘‘
شاگرد نے فٹ سے جواب دیا:’’جناب!اپنے گھونسلے میں‘‘۔
......
دو آدمی پلیٹ فارم پر پہنچے تو گاڑی چل دی۔
ایک بڑی مشکل سے گاڑی میں سوار ہواتوایک مسافر بولا،’’ یار! تم تو بڑے بہادر ہو۔‘‘
آدمی اپنا سانس درست کرتے ہوئے، ’’ خاک بہادر ہوں... جس کو چڑھوانے آیا تھا وہ تو نیچے ہی رہ گیا۔ ‘‘
......
استاد(شاگرد سے) :’’بتائو، پچاس میں سے کیا نکالیں کہ باقی پانچ بچیں؟‘‘
شاگرد(معصومیت سے:)’ ’جناب... صفر‘‘۔
شہروں کے نام تلاش کیجیے:
1۔ ننھی نے پھولوں کا تازہ گجرا توڑ دیا۔
2۔ ابو جہل مسلمانوں کا بدترین دشمن تھا۔
3۔ اس کا ضمیر پوری طرح بیدار تھا۔
4۔ ارے وہ دیکھو ، بکرا چینی کھا رہا ہے۔
5۔ آج کل مرد انوکھے لباس پہنتے ہیں۔
6۔ عامر یاسر کا گہرا دوست ہے۔
جوابات
1۔ گجرات 2۔جہلم 3۔ میرپور 4۔ کراچی
5۔ مردان 6۔ مری
۔۔۔۔۔۔
تبصرے