اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 00:30
Advertisements

ہلال کڈز اردو

فلسطین کے بچوں کے نام

نومبر 2024

دنیا میں رونق ہوتے ہیں بچے
کھیلتے کودتے لگتے ہیں اچھے

معصوم جیسے ننھی سی کلیاں
سُچےموتیوں کی جیسے ڈلیاں

ذرا سی آہٹ پہ وہ ڈر جاتے ہیں
صدمے کہاں وہ جھیل پاتے ہیں

آہ فلسطین! وہ زمین انبیاء کی
جنگ و جدل نے کیسے تباہ کی

ہر سُو تباہی اور موت کا رقص
کانپ جاتے ہیں ، روح و نفس

خدارا ان بچوں پہ اِک نظر ڈالو!
نسلوں کی خاطر اُٹھو دل والو

دنیاجلا دیں گے جنگ کے شعلے
بچوں کی خاطر اگر ہم نہ بولے

معصوم جانیں جو بچاتے ہیں
دنیا میں مسیحا وہ کہلاتے ہیں