گزشتہ دنوں مختلف سکولوں اور کا لجوں کے طلبا اور اساتذہ نے ٹلہ فیلڈ فائر رینجز کا دورہ کیا۔ یہ دورہ تعلیمی اور عسکری اداروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کو فروغ دینے کی دور رس کوششوں کا نتیجہ تھا۔اس دورے میں طلبا کی بڑی تعداد نے پاک فوج کے زیر استعمال آلات اور ہتھیاروں کے متعلق واقفیت حاصل کی۔طلبا کو فوجی جوانوں اور آفیسرز کے ساتھ بات چیت کر نے اور انہیں درپیش عسکری چیلنجز اور حربی زندگی کے کٹھن تجربات سے بھی روشناس کرایا گیا۔
دورے کے آغاز پر بریگیڈ کمانڈر نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے وفد کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے نبردآزما ہو نے کے لیے پاک فوج کی جانب سے انجام دیے جانے والے مختلف آپریشنل اور سکیورٹی ٹاسکس کے متعلق بتایا ۔وفد کو سول انتظامیہ کی امداد میں پاک فوج کے کردار اور قدرتی آفات کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ یہ دورہ طلبا کیلئے انتہائی معلوماتی اور کار آمد رہا۔ طلبا نے پاک فوج کے جونواں کی روزمرہ زندگی اور ڈیوٹی کے دوران انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی حا صل کی۔ وفد نے پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں کا مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ پاک فوج تعلیمی اداروں کے ساتھ افہام و تفہیم اور نوجوا ن نسل کے ساتھ کلچر کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔ اس طرح کے دورے فوجی اور تعلیمی اداروں کے درمیان اعتماد کا رشتہ قائم کرنے اور نو جوانوں کو آرمی کی طرف راغب کر نے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
(رپورٹ: کرنل محمد ماجد مرزا)
تبصرے