گزشتہ دنوں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کی طالبات اور اساتذہ نے ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تربت کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
طالبات اور اساتذہ نے ملک کے دفاع کے لیے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔طالبات کو مختلف اسلحے اور سازو سامان کے سٹالز دکھائے گئے جن میں جدید چھوٹے ہتھیار شامل تھے۔ طالبات نے ایف سی کے زیرِ استعمال ہتھیاروں میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔
طالبات اور اساتذہ کا افسران کے ساتھ گفتگوکے دوران یہ کہنا تھا کہ آج کا دن ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ بہت یادگار رہا۔ بعد ازاں، انہوں نے ایک فلم بھی دیکھی جو فورسز کی خدمات کو اجاگرکرتی ہے۔
تبصرے