گزشتہ دنوں سوات اور مالاکنڈ کے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طلبا اور طالبات کی کور کمانڈر پشاور سے تفصیلی نشست کا انعقاد ہوا۔ سوات میں منعقدہ نشست میں طلبا اور طالبات نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے صوبے میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی- طلبہ اور طالبات کو خیبر پختونخوا میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ کور کمانڈر پشاور نے نئی نسل کی پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں امن اور ترقی کے لیے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبا اور طالبات کو جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زور دیا۔ طلبہ اور طالبات نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کو امن و امان کے قیام اور اس سلسلے میں دی جانے والی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر انسپکٹرجنرل فرنٹئیر کور (نارتھ)میجر جنرل انجم ریاض کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔
تبصرے