گزشتہ دنوں پشاور میں ٹرائیبل یوتھ کنونشن اور سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ شرکا نے ضم شدہ اضلاع اور خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے و قربانیوں سمیت علاقائی امن و سلامتی میں کلیدی کردار کو مثالی قرار دیتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ طلبا و طالبات نے مختلف سپورٹس ایونٹس جیسے رسہ کشی ، والی بال ، فٹ بال ، پسٹل شوٹنگ اور دیگر مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کور کمانڈر نے نوجوانوں اور طلبا و طالبات سے ملاقات کی اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
کور کمانڈر نے ایونٹس میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات کو اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔
تبصرے