نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبرز نے پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس تغرل، پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس بابر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران شرکاء اور فیکلٹی ممبرز کو جہازوں کی حربی صلاحیت، اُن پر لگے آلات اور جدت سے آگاہ کیاگیا۔ شرکاء نے جہازوں کے عملے سے گفت و شنید کی اور علم و تجربات کا تبادلہ کیا۔
اس دورے میں مسلح افواج کے افسران اور بیورو کریٹس کو پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیتوں سے آگاہی حاصل ہوئی اور میری ٹائم سیکٹر اور مسلح افواج کے مابین تعاون کی اہمیت اُجاگر ہوئی۔
تبصرے