گزشتہ دنوں سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے ایک اعلیٰ سطحی سرکاری و تجارتی وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ .ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔آرمی چیف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ایک بڑے تجارتی وفد کا دورہ، پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی تصدیق کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں۔آرمی چیف نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی یقین دہانی کرائی اور امید افزا نتائج سے متعلق توقع کا اظہار کیا کہ ان سے دونوں ممالک کو باہمی فائدہ حاصل ہوگا۔
تبصرے