گزشتہ دنوں ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور دو طرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم انور ابراہیم نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور اسی تناظر میں آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔ آرمی چیف نے دعوت پر وزیراعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے کو سراہا، جس سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ آرمی چیف نے ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے اعزاز میں منعقدہ سرمایہ کاری کی تقریب اور سرکاری ضیافت میں بھی شرکت کی۔
تبصرے