اپنے اسمائے گرامی کے بارے میں آپ ﷺ نے فرمایا:’’ میں محمد ہوں، میں احمد ہوں، میں ماحی ہوں کہ جس کے ذریعے اللہ کفر کو مٹا دے گا، میں حاشر ہوں کہ جس کےجھنڈے تلے لوگ جمع ہوں گے اور میں عاقب ہوں کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔‘‘
ایک اور روایت میں ہے کہ:’’ میں مقفی ہوں اور توبہ اور رحمت کا نبی ہوں ۔‘‘ اللہ رب العزت نے اپنی کتاب قرآن کریم میں آپ ﷺ کے یہ نام بیان کیے ہیں : بشیر ، نذیر ، سراجِ منیر، رؤف، رحیم اور رحمت للعالمین ۔
اللہ تعالیٰ نے اِن ناموں سے آپ کو پکارا: محمد، احمد ، طور ،طہٰ ،یٰسین ، مزمل، مدثر، النبی، الرسول ۔
اللہ تعالی کے ایک فرمان میں آپ ﷺ کو عبد کہا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کا نام عبدالله، عبدہ ، نذیرمبین رکھا۔
قُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِینَ ۔ اور اپنے ایک ارشاد گرامی میں آپ کومذکر کہا
إِنَّمَا أَنتَ مُذکر ۔ اسکے علاوہ اور بہت سے ناموں کا ذکر کیا ہے۔ یہ تمام آپ ﷺ کے صفاتی نام ہیں ۔
تبصرے