گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترکی کادورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے مشترکہ اقدار،ملٹری سے ملٹری اور فضائیہ سے فضائیہ کے تعاون میں موجود دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔ قبل ازیں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کامل کادیوگلو، چیف آف ترک جنرل سٹاف جنرل میٹن گوراک اور ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع جنرل یاسر گولر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔
تبصرے