گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے طلبہ کے لیے'' ایک دن پاک بحریہ کے ساتھ'' کا انعقاد کیا۔ اس سرگرمی کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں، اس کی تنظیم اورذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔ لاہور گیریژن یونیورسٹی اور مختلف کیڈٹ کالجز کے 250طلبہ اور اساتذہ نے اس سر گرمی میں حصہ لیا۔
اساتذہ اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے ملک کی بحری سرحدوں کے حفاظت کے سلسلے میں پاک بحریہ کے عزم پر روشنی ڈالی۔
بعد ازاں، پاکستان نیوی سپیشل سروس گروپ اور پاک میرینز کی جانب سے جنگی تیاریوں، آلاتِ حرب اور انسدادِ دہشت گردی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ طلبہ نے پاک بحریہ کے کردار ، ذمہ داریوں اور جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت کے بارے میں بریفنگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اساتذہ اور طلبہ نے بحری سرحدوں کی پاسباں اس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔
تبصرے