گزشتہ دنوں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے General He Weidongوائس چیئرمین آف سینٹرل ملٹری کمیشن اور General Liu Zhenliچیف آف سینٹرل ملٹری کمیشن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور گیارہویں بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار پر گفتگو کی۔ ملاقاتوں کے دوران دونوں اطراف نے متعدد شعبوں میں پاکستان اور چین کے گہرے اور تاریخی کردار اور دوطرفہ سٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
تبصرے