گزشتہ دنوں ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سلطنت عمان کا سرکاری دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہاب بن طارق بن تیمور السید، نائب وزیر اعظم برائے دفاعی امور، جنرل سلطان بن محمد النعمانی، شاہی دفتر کے وزیر، وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی، چیف آف سٹاف سلطان آرمڈ فورسز ، سروسز چیفس اور اسٹریٹجک اینڈ ڈیفنس اکیڈمی کے چیئرمین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کے دوران، دونوں اطراف نے فوجی تعاون بشمول تربیت، سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، دفاعی صنعت اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔ عمانی معززین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔
تبصرے