گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں آرمی وار گیم کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو حال ہی میں ختم ہونے والی وارگیم میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ وزیر دفاع، وزیر خزانہ،وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور اعلی عسکری حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعظم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور خطے میں تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
تبصرے