اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 22:56
Advertisements

جمیل الدین عالی

Not Available Yet

Advertisements

ہلال کڈز اردو

اے وطن کے سجیلے جوانو!

ستمبر 2024

اے وطن کے سجیلے جوانو!میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
سر فروشی ہے ایماں تمہارا 
جراتوں کے پرستار ہو تم 
جو حفاظت کرے سرحدوں کی 
وہ فلک بوس دیوار ہو تم
اے شجاعت کے زندہ نشانو!میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
بیویوں،ماوٗں،بہنوں کی نظریں 
تم کو دیکھیں تو یوں جگمگائیں
جیسے خاموشیوں کی زباں سے 
دے رہی ہوں وہ تم کو دعائیں 
قوم کے جری پاسبانو!میرے نغمے تمہارے لیے ہیں 
تم پہ جو کچھ لکھا شاعروں نے
اس میں شامل ہے آواز میری
اڑکے پہنچو گے تم جس افق پر 
ساتھ جائے گی پرواز میری 
قوم کے اے جری پاسبانو!میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانو!
 

جمیل الدین عالی

Not Available Yet

Advertisements