اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2024 15:50
اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے اداریہ : مارچ 2024 یہ وطن امانت ہے  اور تم امیں لوگو!  وطن کے رنگ    جادوئی تاریخ مینارِپاکستان آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری پانی ایک نعمت  ماہِ رمضان انعامِ رمضان سفید شیراورہاتھی دانت ایک درویش اور لومڑی پُراسرار  لائبریری  مطالعہ کی عادت  کیسے پروان چڑھائیں کھیلنا بھی ہے ضروری! جوانوں کو مری آہِ سحر دے مئی 2024 یہ مائیں جو ہوتی ہیں بہت خاص ہوتی ہیں! میری پیاری ماں فیک نیوزکا سانپ  شمسی توانائی  پیڑ پودے ...ہمارے دوست نئی زندگی فائر فائٹرز مجھےبچالو! جرات و بہادری کا استعارہ ٹیپو سلطان اداریہ جون 2024 صاف ستھرا ماحول خوشگوار زندگی ہمارا ماحول اور زیروویسٹ لائف اسٹائل  سبز جنت پانی زندگی ہے! نیلی جل پری  آموں کے چھلکے میرے بکرے... عیدِ قرباں اچھا دوست چوری کا پھل  قہقہے حقیقی خوشی اداریہ۔جولائی 2024ء یادگار چھٹیاں آئوبچّو! سیر کو چلیں موسم گرما اور اِ ن ڈور گیمز  خیالی پلائو آئی کیوب قمر  امید کا سفر زندگی کا تحفہ سُرمئی چڑیا انوکھی بلی عبدالرحیم اور بوڑھا شیشم قہقہے اگست 2024 اداریہ بڑی قربانیوں سے ملا  پاکستان نیا سویرا   ہمدردی علم کی قدر ذرا سی نیکی قطرہ قطرہ سمندر ماحول دوستی کا سبق قہقہے  اداریہ ستمبر 2024 نشانِ حیدر 6 ستمبر ... قابل ِفخر دن  اے وطن کے سجیلے جوانو! عظیم قائدؒ قائد اعظم ؒ وطن کی خدمت  پاکستان کی جیت سوچ کو بدلو سیما کا خط پیاسا صحرا  صدقے کا ثواب قہقہے  اداریہ اکتوبر 2024 اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر ﷺ حضرت محمد مصطفیٰﷺ حضرت محمد ﷺ ... اسمائے گرامی ’’شکریہ ٹیچر!‘‘ میرا دیس ہے  پاکستان استاد اور زندگی آنکھیں...بڑی نعمت ہیں سرپرائز خلائی سیرکاقصہ شجر دوستی بوڑھا بھالو قہقہے گلہری کا خواب
Advertisements

ہلال کڈز اردو

اداریہ ستمبر 2024

ستمبر 2024

پیارے بچو!کیسے ہیں آپ...؟اُمید ہے خیریت سے ہوں گے۔ماہ ِ ستمبر کا شمارہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔اس مہینے کی چھ تاریخ کو پوری قوم یوم دفاع و شہداء جوش و خروش سے مناتی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ 6 ستمبر کو ایسا کیا ہوا تھا کہ یہ دن ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہماری تاریخ کا ایک روشن اور تابناک باب بن گیا؟ ہوا یوں کہ6 ستمبر 1965ء کو ہمارے ازلی دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں ہمارے پیارے وطن کی سرحدوں پر بزدلانہ حملہ کردیا تھا، لیکن وہ  بھول گیا تھا کہ وہ اس قوم کو للکار رہا ہے جس کی خودی صورتِ فولاد ہے، جو اپنی آزادی کی حفاظت کرنا جانتی ہے اور جس کی جذبہ ایمانی اور حب الوطنی سے سرشار افواج اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔ 
آزمائش کی ان گھڑیوں میں ہمارے بہادرافسروں اور جوانوں نے وطن کے پہاڑوں، میدانوں، صحراؤں، فضائوں اورپانیوں کی حفاظت کے دوران ایسے ایسے کارنامے انجام دیے کہ دشمن حیران وششدر رہ گیا۔ ہماری بّری، بحری اور فضائی افواج نے اپنی جرأت اور بہادری سے دشمن کے دل پر ایسی ہیبت طاری کی کہ آج بھی وہ اس کے تصور سے کانپ اٹھتا ہے۔ افواجِ پاکستان کے دلیر افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے، دشمن کو ہر محاذ پر عبرت ناک شکست دی اور ثابت کر دیا کہ مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔
پیارے بچو! 6 ستمبر کو ہم اپنے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے ہماری آزادی اور سلامتی کی حفاظت کی۔ ہمیں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے اور ان جیسا جذبہ اپنے دلوں میں بسا کر اپنے وطن کی حفاظت اور خوشحالی میںبھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
ساتھیو! پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہمیں اپنی اس پہچان پر ہمیشہ فخرہونا چاہیے۔ جنگ 65 میں ہر پاکستانی شہری نے افواج ِ پاکستان کے شانہ بشانہ وطن کی حفاظت کا فریضہ انجام دیا تھا۔وہ سب اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک ارادوںکے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے تھے اوریہی وجہ تھی کہ دشمن کو ناکام و نامراد واپس لوٹنا پڑا۔ 
ساتھیو! دشمن کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح ہماری یکجہتی کی قوت کو ختم کردے تاکہ اپنے ناپاک ارادوں کی تکمیل کرسکے۔الحمدللہ، ہمارے جذبہ حب الوطنی کی بدولت وہ آج تک اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
ساتھیو!آج زمانہ بدل کر ڈیجیٹل دور میں داخل ہوچکا ہے لیکن دشمن کے ارادے نہیں بدلے۔ اب وہ سوشل میڈیا ور انٹرنیٹ کے ذریعے ہماری یکجہتی پر حملہ آور ہے۔ ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت بھرنے کی سازش کررہا ہے۔ اس صورتحال میں ہم سب کو خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ جس طرح ہم نے ماضی میں دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ دلیری اور سوچ سمجھ کر کیا تھا، آج کی ڈیجیٹل یلغار کو بھی ہم اتحاد و یکجہتی کی قوت اور قومی بصیرت سے شکست دیں گے۔ آپ سوشل میڈیا استعمال کرنے کے دوران خبردار رہیں۔ کسی بھی خبر،  ویڈیو یا تصویر پر یقین کرنے سے پہلے اس کے درست ہونے کی تصدیق کرلیں۔ کوئی بھی پوسٹ شیئر کرنے سے پہلےاچھی طرح سوچ سمجھ لیں کہ کہیں یہ وطن کی سلامتی اور قومی وقار کے منافی تو نہیں یا لوگوں میں نفرت اور انتشار کی آگ تو نہیں بڑھکا رہی۔ ایسی سوچ اختیار کرنے سے ہم نہ صرف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں بلکہ اپنے وطن کوامن وچین اور خوشیوں کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ آئیے، یوم دفاع وہ شہدا کے موقع پر مل کرعہد کریں کہ وطن کی سلامتی اور وقارپر آنچ نہیں آنے دیں گے اور اتحاد ویکجہتی کی قوت سے سرسبزہلالی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھیں گے۔
اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا
ارضِ پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا
نظم و ضبط کو اپنا میرِ کارواں جانو
وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو