اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 03:24
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد پُر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرۂ افتاد بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ ریاستِ پاکستان اورجدوجہد ِکشمیر 2025 ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور کائونٹر اسٹریٹجی  پیام صبح   دہشت گردی سے نمٹنے میں افواجِ پاکستان کا کردار شہید ہرنائی سی پیک 2025۔امکانات وتوقعات ذہن سازی ایک پیچیدہ اور خطرناک عمل کلائمیٹ چینج اور درپیش چیلنجز بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ففتھ جنریشن وار سوچ بدلو - مثبت سوچ کی طاقت بلوچستان میں سی پیک منصوبے پانی کی انسانی صحت اورماحولیاتی استحکام کے لیے اہمیت پاکستان میں نوجوانوں میں امراض قلب میں اضافہ کیوں داستان شہادت مرے وطن کا اے جانثارو کوہ پیمائوں کا مسکن ۔ نانگا پربت کی آغوش ا یف سی بلوچستان (سائوتھ)کی خدمات کا سفر جاری شہریوں کی ذمہ داریاں  اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ''کشور ناہید''۔۔ حقوقِ نسواں کی ایک توانا آواز نہ ستائش کی تمنا نہ صِلے کی پروا بسلسلہ بانگ درا کے سو سال  بانگ درا کا ظریفانہ سپہ گری میں سوا دو صدیوں کا سفر ورغلائے ہوئے ایک نوجوان کی کہانی پاکستانی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے جشنِ افواج پاکستان- 1960 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جمہوریہ عراق کا سرکاری دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ  چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کاوانا ، جنوبی وزیرستان کادورہ 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کمانڈر کراچی کور کا صالح پٹ میں تربیتی مشقوں اور پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کمانڈر پشاور کورکی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی  اور کیڈٹس کے ساتھ نشست مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ملٹری کالج جہلم میں یوم ِ والدین کی تقریب کی روداد 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کا شاندار انعقاد    اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد ملٹری کالج جہلم میں علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
Advertisements

ہلال اردو

مایہ ناز انٹرنیشنل ایتھلیٹ صوبیدار محمد یو سف شہید

ستمبر 2024

صوبیدار محمد یو سف شہید کا شمار پاکستان کے چند ایسے ایتھلیٹس میں ہو تا ہے جنہوں نے ایشین گیمز میں سلور میڈل جیت کر وطن عزیز کے نام کو بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ۔محمد یو سف پاکستان کے انٹر نیشنل ایتھلیٹ ہیں جنہو ں نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں جام شہادت نوش کیا ۔ محمد یوسف 4فروری 1928ء کو تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے ایک چھوٹے سے گائوں بھنڈر میں پیدا ہو ئے۔ ان کے والد کا اسم گرامی محمد نظام دین تھا ۔ محمد یوسف نے ملازمت کا آغاز 20نو مبر 1950ء کو پاکستان آرمی سے کیا ۔ ان کا تعلق 15پنجاب رجمنٹ سے تھا ۔ آرمی چیمپیئن شپ میں اتیھلیٹکس کے میدان میں عمدہ کاکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم کے چنائو کے لیے لگائے گئے تربیتی کیمپ کے لیے منتخب ہوئے ۔ کیمپ میں انہیں پاکستان آرمی سپورٹس کے انچارج بریگیڈیئر رودھم کی زیر سرپرستی کوچنگ حاصل کر نے کا موقع  میسر آیا۔ بریگیڈیئر رودھم کو پاکستان آرمی کا فادر آف سپورٹس بھی کہا جاتا ہے ۔ محمد یو سف انتھک محنت کے بعد جلد ہی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیا ب ہو گئے ۔1952ء میں ورلڈ ملٹری ایتھلیٹکس مقابلے UKبرسل میں منعقد ہوئے جن میں محمد یو سف نے کراس کنٹری دوڑ کے ایونٹ میں حصہ لیا مگر وکٹری سٹینڈ تک رسائی حا صل نہ کر سکے۔ ان مقابلوں میں وہ چوتھے نمبر پر رہے ۔1954ء میں نیشنل گیمز کا انعقاد منٹگمری (ساہیوال) میں ہوا۔ جن میں محمد یو سف نے 10000میٹر دوڑ کے ایونٹ میں برونز میڈل جیتا۔ 1955ء میں نیشنل اتیھلیٹکس چیمپیئن شپ ڈھاکہ میں منعقد ہو ئی جس میں محمد یو سف 5000میٹر دوڑ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل حا صل کرنے میں کامیاب رہے ۔1956ء میں نیشنل گیمز کا انعقاد لاہور میں ہوا جن میں محمد یو سف نے 10000 میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل جیتا ۔1958ء میں نیشنل گیمز پشاور میں منعقد ہو ئیں جن میں محمد یو سف نے 10000میٹر دوڑ کے ایونٹ میں برونز میڈل حاصل کیا ۔1960ء میں ٹرائی اینگولر ایتھلیٹکس مقابلو ں کا انعقاد لاہورمیں ہوا جن میں پاکستان ، ایران اور بھارت کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ان مقابلوں میں محمد یو سف 10000میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہے ۔1960ء میں ہی نیشنل گیمز ڈھاکہ میں منعقد ہوئیں ۔ جن میں محمد یو سف نے 10000 میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ 1962ء میں ایپھو میں انٹرنیشنل اوپن میٹ کا انعقاد ہو ا جس میں محمد یوسف 10000ہزار میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل پاکستان کو دلوانے میں کامیاب رہے۔ 1962ء میں نیشنل گیمز لاہور میں منعقد ہوئیں جن میں محمد یوسف نے 10000میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل جیتا۔چوتھی ایشین گیمز میں شرکت کے لیے ایتھلیٹکس ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں لگا یا گیا جو تقریباََ3ماہ جاری رہا ۔لیفٹیننٹ کرنل قادر بخش میلا جس کے کمانڈنٹ تھے کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے پاکستانی کو چز کے علا وہ USAکے کوچ GLING C RENDNLکی بھی خدمات حا صل کی گئی تھیں(یاد رہے کہ کرنل قادر بخش میلا سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور حکومت میں وفاقی وزیر کھیل بھی رہ چکے ہیں) ۔1962ء میںچوتھی ایشین گیمز کا انعقاد انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوا جس میں محمد یو سف نے میراتھن دوڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام عالمی سطح پر بلند کیا ۔1964ء میں نیشنل گیمز کا انعقاد ڈھاکہ میں ہوا جن میں محمد یو سف 10000میٹر دوڑ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل حا صل کر نے میں کامیاب رہے ۔1965ء میں نیشنل اتھلیٹکس مقابلے لاہور میں منعقد ہو ئے جن میں محمد یو سف نے 5000میٹر دو ڑ کے ایونٹ میں سلور میڈل جیتنے کا اعزاز حا صل کیا۔1965ء میں ہی پاک بھارت جنگ کاآغاز ہو گیا ۔ محمد یو سف نے عسکری خدمات کے لیے اپنی یونٹ میں رپورٹ کی۔ ان کی یونٹ نے چھمب جوڑیا ں کے محاذ جنگ پر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے وطن عزیز کی حرمت پر آنچ نہ آنے دی ۔ محمد یو سف نے جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہو کر جرات و بہادری کا مظاہرہ کر تے ہوئے یونٹ کے ساتھ مل کر دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ۔ بالآخر محمد یوسف 10ستمبر1965ء کو محا ذ جنگ پر شہادت کے مرتبے پر فائز ہو ئے ۔ جنگ کے اختتام پر محمد یو سف کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گائوں بھنڈ ر ضلع اٹک میں سپرد خا ک کر دیا گیا ۔محمد یو سف کی شادی 16مارچ 1963ء کو ہو ئی تھی ان کی شہادت سے چندماہ بعد ان کی بیٹی کی ولادت ہو ئی محمد یو سف شہید کی بیوہ محترمہ رشیدہ بیگم صاحبہ کو ان کی یو نٹ کی طرف سے یوں تو مختلف مواقع پر لیٹر موصول ہو ئے ان میں سے ایک لیٹر جو لیفٹیننٹ کرنل محمد بلا ل ایوب کمانڈنگ آفیسر 15پنجاب رجمنٹ کی طرف سے 27مئی 2019ء کو تحریر کیا گیا تھا، کا اقتباس پیش خدمت ہے۔"میں اس مایہ ناز پلٹن کی کمانڈ کر رہا ہو ں جس میں آپ کے بہادر خاوند نے شہادت کی منزل پائی۔ اس بات سے کسی کا انکار نہیں کہ شہید قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں ۔15پنجاب رجمنٹ (33محمدی) نے ہمیشہ اپنے شہداء کے لواحقین کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھا ہے ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کر تے ہیں جنہوں نے دفاع وطن کو مقدم رکھتے ہوئے اپنے فرض کی تکمیل کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پاکستان کی مقدس سر حدوں کا کامیابی سے دفاع کیا ۔ بے شک ان کے لہو سے آج آزادی کی شمع روشن ہے۔ وطن کی سلامتی اور وقار کی خاطر ہر خطرے اور قوت سے ٹکرانے کا جذبہ آج بھی ہماری مسلح افواج میں موجزن ہے۔ ہمارے شہید ہماری یونٹ اور ہماری فوج کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ ان کی شہادت کی بدولت یونٹ کا سر ہمیشہ فخر سے بلند رہا ہے ۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کر ے (آمین)"۔اس کے علا وہ 6ستمبر 2016ء کو یوم دفاع کے موقع پر راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں محمد یو سف شہید کی بیوہ محترمہ رشیدہ بیگم کو چیف آف آرمی سٹاف نے میڈل اور گلدستہ پیش کیا۔ محمد یو سف شہید کی عسکری اور کھیل کے میدان میں خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 
دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں بھی وطن عزیزپر تن من دھن نچھاور کر نے کا جذبہ نصیب فرمائے۔     (آمین) 


تعارف : مضمون نگار کھیلوں کے موضوعات پر لکھتے ہیں۔