گزشتہ دنوں کمانڈرکراچی کور لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے جنرل آفیسر کمانڈنگ پنوں عاقل کے ہمراہ مختلف جنگی سرگرمیوں کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر نے فیلڈ فائرنگ رینج میں جاری مشقوں اورمختلف رینج کے بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں کے علاوہ آرٹلری اور ٹینکوں کے جدید فائر پروسیجر کا مشاہدہ بھی کیا۔ ان جدید پروسیجرز میں پیشہ ورانہ مہارت جس میں مختلف آپریشنز، فائرنگ کی مشق اور پیچیدہ صورتحال و دشوار گزار ماحول میں کامیاب ہونا شامل ہیں، کو ممکن بنانے کے حوالے سے مشقیں شامل تھیں۔ اس موقع پرکور کمانڈر نے تربیتی مشقوں میں شریک افسران اور جوانوں کو ان کی بہترین کارکردگی پر سراہا۔
کورکمانڈر نے پاک فوج میں مقابلوں کے انعقاد اورتربیتی سرگرمیوں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک فوجی کی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری اور فرض کی راہ میں کامیابی، زمانہ امن کے دوران مربوط تربیت اور جذبے میں مضمر ہے۔ ضرورت کے وقت اپنی تمام تر صلاحیتوں اور جذبے سے بہترین انداز میں اپنی سرزمین کا دفاع کرنا ہی ہمارا اولین فریضہ ہے۔
تبصرے