گزشتہ دنوں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے روس کا سرکاری دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فومین، روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری الیگزینڈر وینڈیکٹوف اور ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف آف آرمر فورسز آف ایشیا کرنل جنرل ایس وائی اسٹراکوف سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران، شرکاء نے رابطے، تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں بشمول دوطرفہ عسکری و عسکری تکنیکی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے دوطرفہ عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
تبصرے