گزشتہ دنوں ہلال میگزین پڑھنے کا موقع ملا خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سےشائع ہونے والےمضمون "بلوچستان : تعلیم کے فروغ میں کیڈٹ کالجوں کا کردار " نے مسرت اور حیرت دونوں میں مبتلا کیا ،کہ پاک فوج کس طرح وہاں علم کی روشنی پھیلا رہی ہے مگرآج کی موجودہ صورت حال میں نوجوان نسل کو گمراہ کر کے ملک دشمن عناصر اپنے مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس بات کی تشہیر کرتے ہیں کہ بلوچستان بہت پسماندہ ہے اور تعلیم جیسا زیور وہاں کی عوام کو نصیب نہیں مگر مجھے اپنے رب پر پورا یقین ہے کہ یہ قوم اور پاک فوج ان کو ہمیشہ کی طرح نہ صرف ناکام بنائیں گی بلکہ ایسے لوگوں کو نشان عبرت بھی بنایا جائے گا۔ پاکستان کی عوام جانتی ہے کہ مصیبت کی ہر گھڑی میں پاک فوج نے عوام پر اپنی جان نچھاور کی،سیلاب،زلزلے یا پھر کسی بھی ناگہانی صورت حال میں پاک فوج نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔سرحدوں کی حفاظت سے لے کرعوامی فلاحی بہبود کے کاموں تک کوئی ادارہ پاک فوج کی خدمات کا مقابل نہیں ہو سکتا۔اگر ہم جائزہ لیں تو پاک فوج ہمیں تعلیم، صحت، شاہرات،فلاحی کاموں اور ہر مشکل وقت میں ہمیشہ اول صف میں نظر آئی ہے۔ میں ہلال میگزین کو شعور آگہی پر مبنی ایسے مضامین شامل اشاعت کرنے پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں
(مھد علی نیازی۔ میانوالی)
تبصرے