اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2024 00:28
اداریہ نومبر 2023 تُو شاہیں ہے! نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید  اپنے ناخنوں کا خیال رکھیں! گائوں کی سیر فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات میں  قہقہے اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے اداریہ : مارچ 2024 یہ وطن امانت ہے  اور تم امیں لوگو!  وطن کے رنگ    جادوئی تاریخ مینارِپاکستان آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری پانی ایک نعمت  ماہِ رمضان انعامِ رمضان سفید شیراورہاتھی دانت ایک درویش اور لومڑی پُراسرار  لائبریری  مطالعہ کی عادت  کیسے پروان چڑھائیں کھیلنا بھی ہے ضروری! جوانوں کو مری آہِ سحر دے مئی 2024 یہ مائیں جو ہوتی ہیں بہت خاص ہوتی ہیں! میری پیاری ماں فیک نیوزکا سانپ  شمسی توانائی  پیڑ پودے ...ہمارے دوست نئی زندگی فائر فائٹرز مجھےبچالو! جرات و بہادری کا استعارہ ٹیپو سلطان اداریہ جون 2024 صاف ستھرا ماحول خوشگوار زندگی ہمارا ماحول اور زیروویسٹ لائف اسٹائل  سبز جنت پانی زندگی ہے! نیلی جل پری  آموں کے چھلکے میرے بکرے... عیدِ قرباں اچھا دوست چوری کا پھل  قہقہے حقیقی خوشی اداریہ۔جولائی 2024ء یادگار چھٹیاں آئوبچّو! سیر کو چلیں موسم گرما اور اِ ن ڈور گیمز  خیالی پلائو آئی کیوب قمر  امید کا سفر زندگی کا تحفہ سُرمئی چڑیا انوکھی بلی عبدالرحیم اور بوڑھا شیشم قہقہے اگست 2024 اداریہ بڑی قربانیوں سے ملا  پاکستان نیا سویرا   ہمدردی علم کی قدر ذرا سی نیکی قطرہ قطرہ سمندر ماحول دوستی کا سبق قہقہے  اداریہ ستمبر 2024 نشانِ حیدر 6 ستمبر ... قابل ِفخر دن  اے وطن کے سجیلے جوانو! عظیم قائدؒ قائد اعظم ؒ وطن کی خدمت  پاکستان کی جیت سوچ کو بدلو سیما کا خط پیاسا صحرا  صدقے کا ثواب قہقہے  اداریہ اکتوبر 2024 اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر ﷺ حضرت محمد مصطفیٰﷺ حضرت محمد ﷺ ... اسمائے گرامی ’’شکریہ ٹیچر!‘‘ میرا دیس ہے  پاکستان استاد اور زندگی آنکھیں...بڑی نعمت ہیں سرپرائز خلائی سیرکاقصہ شجر دوستی بوڑھا بھالو قہقہے گلہری کا خواب اداریہ : نومبر 2024 اقبال  ؒ کا خواب اور اُمید کی روشنی پیغام اقبالؒ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی ! جلد بازی صبر روشنی ہے! کامیابی فلسطین کے بچوں کے نام پانی والا جن ماحول دوستی زیرو ویسٹ لائف اسٹائل داداجان کا ٹی وی ناں
Advertisements

ہلال کڈز اردو

اگست 2024 اداریہ

اگست 2024

پیارے بچو!آپ سب کو پاکستان کا یومِ آزادی مبارک ہو!یہ دن منانے کا مقصد اپنے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرنا اور اپنے پیارے وطن پاکستان کی سلامتی اور ترقی کا عزم کرنا ہے۔
دوستو!زندہ قومیں اپنی تاریخ کبھی نہیں بھولتیں۔ 14 اگست کو تو صرف قیامِ پاکستان کا اعلان ہوا لیکن آزادی کے اس انعام کے پیچھے مسلمانوں کی ڈیڑھ سو سالوں پر محیط جدو جہد کارفرما تھی۔1857ء کی جنگ آزادی کے بعد نااُمید مسلمانوںکے دلوں میں علم کی شمع روشن کرنے والے سر سید احمد خان کی تحریک علی گڑھ سے لے کر 1930ء میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کے خطبہ الہ آباد تک،23 مارچ 1940 میں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں قراردادِ پاکستان کی منظوری سے لے کر14 اگست  1947ء میں     قیام ِپاکستان تک، لمحہ لمحہ یہ تحریک جاری رہی۔ اس تمام عرصہ میں مسلمانوں نے بہت  سی مصیبتیں اٹھائیںلیکن اس پرآشوب دور میں وہ مایوس ہوئے نہ مرعوب ،بلکہ اُمید کی شمع اٹھا ئے آزادی کی منزل کی طرف بڑھتے چلے گئے۔
ساتھیو! قیامِ پاکستان کا اعلان ہوتے ہی مسلمانوںپرحملے شروع کردیے گئے۔ ہندو بلوائیوں نے گھروں میں گھس کرنہتے مسلمانوں کا قتل عام شروع کردیا۔ عورتوں کی بے حرمتی کی گئی اور معصوم بچوں تک کو خون میں نہلا دیا گیا۔تاہم آزادی کا جوش و جذبہ سب دکھوں اور مصیبتوں پر غالب آگیا۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب مسلمانوں کے لٹےپٹے قافلے خون آلود لاشوںکے ساتھ سرزمین پاکستان پہنچتے تو ان کے سارے درد ختم ہوجاتے۔ ان کی آنکھوں سے شکرگزاری کے آنسو چھلک پڑتےاوروہ آزادی کی نعمت ملنے پر بارگاہِ الٰہی میں سجدہ ریز ہو جاتے۔
پیارے بچو!برصغیر کے مسلمانوں نے آزادی کے لیے اتنی قربانیاں اس لیے دیں کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ان کی آئندہ نسلیں مملکت خداداد میں اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی زندگیاں گزار سکیں۔جہاں کسی کو اونچ نیچ اور ذات پات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور سب کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔ 
ساتھیو!آزادی کے بعدبھی پاکستان کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ تقسیم برصغیر کے دوران اثاثوں میں بڑے پیمانے پر ناانصافی کی گئی۔ پاکستان کو اس کے بہت بڑے حصے سے محروم رکھا گیا۔ وسائل کی کمی اور         نظم و نسق کا فقدان ،اس صورتحال میں قائداعظم اور ان کے رفقاءنے دن رات محنت کی۔ ہر ایک نے نوزائیدہ مملکت کی تعمیر و ترقی میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیا اوراس کی بنیادوں کو مضبوط سے مضبوط تر کرتے چلے گئے۔ الحمدللہ! آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے۔ جذبۂ حب الوطنی سے سرشار اس کی جدید اور پیشہ ورانہ افواج اس کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اس کے باصلاحیت لوگ صنعت و تجارت، علم وادب، کھیل و ثقافت، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ پاکستان کا ہر شعبہ آج کے جدید دور میں دنیا کے شانہ بشانہ کام کررہا ہے۔ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ترقی میں اس کے نوجوانوں کا کردار نمایاں ہے۔ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت نہ صرف پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں بلکہ زرمبادلہ میں اضافہ کررہے ہیں۔ تاہم اس تمام منظر نامے میں بہت سی قوتیں ایسی بھی ہیں جنہیں پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھارہی۔ وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لوگوں میں مایوسی اور احساس کمتری پیدا کررہی ہیں۔ وہ اپنے اپنے مفادات کی خاطر پاکستان کی خوشحالی اور یکجہتی پر وار کررہی ہیں۔ یہ صورتحال ہم سے ہمہ وقت خبردار رہنے کا تقاضا کرتی ہے۔یاد رکھیں، پاکستان کا مطلب ’’لا الہ الا اللہ‘‘ ہے ۔ اسی مقصد کےلیے ہم نے پاکستان حاصل کیا تھا۔ اس طرح پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت یا کوئی حربہ ہمارے دلوں سے اسلام اور پاکستان کی محبت ختم نہیں کر سکتا۔
 آج، آزادی کے دن کا یہی پیغام ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں عزم اور امید سے سرشار ہو کر ہر مشکل کا مقابلہ کرتی ہیں۔ہمارے نوجوان روشن مستقبل کے لیے پُر عزم ہیں۔ جس طرح برصغیر کے مسلمان آزادی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈٹ گئےتھے اور  ایک قوم بن کر انہوں نے پاکستان کی منزل حاصل کی تھی، انشاء اللہ انہی جیسے جذبوںسے سرشار ہوکرہم سب ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی منزل حاصل کریں گے۔
خدا کرے میری ارضِ پاک پہ اُترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی مجال نہ ہو