گزشتہ دنوں پاک میرینز کے 69ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد میرینز ٹریننگ سینٹر گوادر میں ہوا۔ کمانڈر ویسٹ رئیر ایڈمرل عدنان مجید نے بطورِ مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
پاک میرینز کا پاس آؤٹ ہونے والا بیچ 455 میرینز پر مشتمل تھا۔ میرینز کی کٹھن تربیت بنیادی طور پر مختلف جسمانی مشقوں، واٹر مین شپ، انسداد ِدہشت گردی کی تربیت، مختلف چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال سمیت نیوکلیئر، بائیولوجیکل اینڈ کیمیکل ڈیفنس اور فائر فائٹنگ پر مشتمل تھی۔ اس تربیت کا بنیادی مقصد میرینز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنااورتربیت سے حاصل ہونے والی مہارتوں کوبہتر انداز میں استعمال میں لانا ہے۔
پاسنگ آئوٹ پریڈ کے آغاز میں کمانڈنٹ میرینز ٹریننگ سینٹر کیپٹن جواد امان طور نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے میرینز کی ٹریننگ کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مہمان ِخصوصی نے پریڈ سے خطاب کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے بیچ کو مطلوبہ تربیت کی کامیاب تکمیل اور اپنی سروس کے پہلے سنگ میل کو عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی۔مہمانِ خصوصی نے کورس میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے ولے میرینز کو اعزازات سے بھی نوازا۔
تبصرے