گزشتہ دنوں لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کمانڈر پشاور کور نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے والے انسداد دہشتگردی سکواڈ کے جوانوں سے کور ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی اور بہادر سپاہیوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ پاک فوج وطن عزیز کی بقا و سلامتی کیلئے پوری قوت اور جذبے کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف خون کے آخری قطرے تک جنگ جاری رکھے گی۔ اس آپریشن کے دوران 5دہشت گرد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حولدار شفیق اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔ ان کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کمانڈر پشاور کور، سول و عسکری حکام سمیت بڑی تعداد میں جوانوں نے شرکت کی۔
تبصرے