گزشتہ دنوں سیلرز کے بیچ 2023 -بی (ایس )کی پاسنگ آئوٹ پریڈ پی این ایس ہمالیہ میں منعقد ہوئی ۔پاسنگ آئوٹ پریڈ کے مہمانِ خصوصی کمانڈرکراچی رئیر ایڈمرل محمد سلیم تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے سیلرز کو آئندہ درپیش چیلنجز سے نبر د آزما ہونے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ پاس آئو ٹ ہونے والے سیلرزتمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حصول ِعلم و ہنر کو اپنا شعار بنائیں گے اور پاک بحریہ اور ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریںگے۔
تبصرے